دوحہ: قطرکے سابق امیر شیخ خلیفہ بن حماد چوراسی سال کی عمر میں انتقال کر
گئے ہیں۔ وہ قطر کے موجودہ امیر شیخ تمیم کے دادا تھے۔ شیخ
خلیفہ بن حماد
انیس سو بہتر سے انیس سو پچانوے تک قطر کے حکمران رہے۔ شیخ خلیفہ بن حماد
کے انتقال پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔